کامیاب کہانیاں

خدافی جنجلانی (متوفی)

فلپائن میں امریکیوں کا اغوا اور قتل

آر ایف جے نے ابو سیاف گروپ (اے ایس جی) کے رہنما خدافی جنجلانی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے متعدد افراد کو مجموعی طور پر 5 ملین ڈالر کا انعام دیا۔ 7 جون، 2007 کو، فلپائن میں امریکی سفیر نے جولو جزیرے پر ایک عوامی تقریب میں افراد کو انعامی پیشکش کی صدارت کی۔

خدافی جنجلانی کا شمار فلپائن میں قائم دہشت گرد تنظیم اے ایس جی کے اعلیٰ ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ جنجلانی کو فلپائنی اور امریکی شہریوں کے اغوا اور موت کا ذمہ دار سمجھا جاتا تھا۔ اس کا تعلق مارٹن اور گریشیا برنہم اور دو دیگر امریکی شہریوں کے اغوا سے تھا اور وہ امریکی شہری گیلرمو سوبیرو کا سر قلم کرنے کا براہ راست ذمہ دار تھا۔ جنجلانی نے امریکی مفادات کے خلاف بہت سے حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد بھی کیا، جن میں منیلا میں امریکی سفارت خانے کے خلاف سازشیں، فروری 2004 میں سپر فیری 14 کا ڈوب جانا، اور 2005 کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تین بم دھماکے، جن میں مجموعی طور پر سینکڑوں بے گناہ افراد ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔

4 ستمبر 2006 کو، فلپائن کی مسلح افواج نے، متعدد افراد کی فراہم کردہ معلومات پر عمل کرتے ہوئے، جنجلانی کو پکڑنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران جنجلانی مبینہ طور پر شدید زخمی ہوا لیکن فرار ہو گیا۔ اس کے بعد کے مہینوں میں جنجلانی کی موت کی افواہیں منظر عام پر آئیں۔ جنوری 2007 کے آخر میں، دو افراد نے جنجلانی کی لاش کے مقام کے بارے میں معلومات سامنے لیکر آئے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ جنجلانی درحقیقت مر چکا ہے۔ ان افراد کی فراہم کردہ تمام معلومات جنجلانی کے مقام اور حتمی شناخت کے لیے اہم ثابت ہوئیں۔

Skip to content