Giới thiệu
حرکت المقاوۃ الاسلامیہ (حماس) کا قیام 1987 میں پہلی فلسطینی بغاوت یا پہلی انتفاضہ کے آغاز پر اخوان المسلمون کی فلسطینی شاخ کی نمو کے طور پر کیا گیا تھا۔ حماس کا ایک عسکری ونگ ہے جسے عزالدین القسام بریگیڈز کے نام سے جانا جاتا ہے جس نے 1990 کی دہائی سے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں دونوں میں بہت سے اسرائیل مخالف حملے انجام دئے ہیں۔ ان حملوں میں اسرائیلی شہری بطور اہداف بڑے پیمانے پر بمباری، چھوٹے ہتھیاروں کے حملے، سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد اور راکٹ حملے شامل ہیں۔ حماس نے اگست 2001 میں یروشلم کے سبارو پزیریا پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جس میں دو امریقیوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اپریل 2016 میں حماس کے ایک رکن نے یروشلم میں ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔
8 اکتوبر 1997 کو امریکی محکمہ خارجہ نے امیگریشن ونیشنلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت ترمیم کے مطابق حماس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ بعد ازاں، 31 اکتوبر 2001 کو، محکمہ خارجہ نے ترمیم شدہ ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے مطابق حماس کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا۔ نتیجے کے طور پر، حماس کی تمام املاک، اور املاک کے مفادات، جو کہ امریکی دائرہ اختیار کے تابع ہیں، مسدود کر دیے گئے، اور امریکی افراد کو عموماً حماس کے ساتھ کسی بھی لین دین میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ حماس کو جان بوجھ کر مادی مدد یا وسائل فراہم کرنا، یا اس کی کوشش کرنا یا سازش کرنا جرم ہے۔
